کے پی حکومت نے پاکستان کی پہلی کرپٹوکرنسی ایڈوائزری کمیٹی کا قیام کردیا

پشاور: حکومتِ خیبر پختونخوا نے پاکستان کی پہلی کرپٹوکرنسی ایڈوائزری کمیٹی کا قیام کردیا۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی کے معاونِ خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیاء بنگش نے صوبائی اسمبلی کے ممبران سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔

اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کمیٹی کے دائرہ کار کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *