کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے 133 احاطوں کی تشخیص

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کم لاگت ہاؤسنگ منصوبوں کے لیے صوبے بھر میں 133 جگہوں کی تشخیص کی جا چکی ہے۔

وہ لو کاسٹ ہاؤسنگ کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 54 لوکیشنز کا انتخاب کیا گیا ہے اور 32 سائٹس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سائٹس کو 3 مرلے سے بڑھا کر 3.5 مرلے کردیا گیا ہے اور حکومت ڈیویلپمنٹ کے لیے 3 ارب کی رقم فراہم کرے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ اقساط 10 ہزار روپے تک کی ہوں گی اور خوش نصیب افراد کو ایک سال کے اندر مکانات کی حوالگی کردی جائے گی۔