کراچی میں 5.7 ارب کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا منگل کے روز کہنا تھا کہ شہر میں 5.7 ارب کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہوچُکی ہے جبکہ 1.78 ارب کے 10 مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں انتظامی امور کی بہتری کے لیے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

وہ سی ایم آفس میں ان پراجیکٹس کی ریویو میٹنگ کی صدارت کررہے تھے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ شہر میں نئے فلائی اوورز اور انڈر پاسوں کا قیام عمل میں ہے جس سے یہاں کے ٹریفک مسائل کا حل ہورہاہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *