کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

کراچی: صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا۔

لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک 100 سے زائد الیکٹرک بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے کام جاری ہے۔

اُنہوں نے بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند ماہ میں سروس میں 10 بسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی ٹویٹر پر سندھ حکومت کے اس قدم کی تعریف کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *