وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ہر سطح پر تعمیراتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے ہر ضلع کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء پر کام شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کے اس اقدام کا یہ مقصد ہے کہ صوبے میں نچلی سطح تک تعمیراتی منصوبوں کی رسائی ہو۔

پنجاب حکومت اس امر کے لیے بھی کوشاں ہے کہ صوبے میں کوئی بھی حصہ ایسا نہ ہو جو پسماندہ رہ جائے۔