وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 5 ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دے دی

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں 5 نئے ہسپتالوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

انہوں نے ہیلتھ افسران سے ملاقات کے دوران یہ اعلان کیا۔

ملاقات میں پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتالوں کی پورے صوبے میں ضرورت ہے تاہم اس ضمن میں 8 ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اُنھیں روزآنہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ دے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *