وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے چنیوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کردیا

چنیوٹ: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منگل کے روز چنیوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عام عوام کے مسائل دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

منصوبوں میں 4 سڑکوں کی تعمیر اور ایک 250 بیڈ پبلک ہسپتال شامل ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان میں چنیوٹ میں سستے بازار لگائے جائیں گے جہاں عوام کو 2018 کی قیمتوں پر ایشیائے خورد و نوش فراہم کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *