وزیرِ اعظم نے گوجرانوالہ، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے منگل کے روز گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ پلان اور نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کی ہدایت کردی۔

وہ ان پراجیکٹس کی ریویو میٹنگ کی صدارت کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس کی ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اُنہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ریجنل ڈیویلپمنٹ سٹریٹیجی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

اُنھیں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ پلان کے تحت زراعت، مینوفیکچرنگ اور سروسز سیکٹر پر کام جاری ہے۔

اُنھیں آگاہ کیا گیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے شہر کے موجودہ مسائل کا حل ہوگا اور یہاں معاشی سرگرمیاں جنم لیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *