وزیرِ اعظم نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے 2 ہزار پلاٹس کی تعمیر ہوگی جو کہ معاشرے کے نچلے طبقے کے لیے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جلد کسانوں کے لیے پیری اربن ہاؤسنگ سوسائٹی بھی بنائی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی ذاتی رہائش کے حصول کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیے جا رہے ہیں جس سے تعمیراتی صنعت فروغ پا رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سیکٹر میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جو کہ اس بات کی عکاس ہے کہ ملک میں کنسٹرکشن سیکٹر دُرست جانب گامزن ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *