مربوط ٹورزم سٹریٹیجی سے پاکستان گلوبل ٹریول میپ پر آئیگا، زلفی بُخاری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بُخاری کا کہنا ہے کہ ایک مربوط ٹورزم سٹریٹیجی سے ہی پاکستان گلوبل ٹریول میپ پر آئیگا۔

وہ ایک ویبینار سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹورزم سیکٹر کے فروغ کا بہت پوٹینشل ہے اور حکومت کی اس جانب خصوصی توجہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹورزم سیکٹر سے بےتحاشا ریوینیو پیدا ہوسکتا ہے اور اس سے روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک ٹورزم بورڈ بنا دیا گیا ہے جس سے تمام صوبوں کی مدد سے ایک مربوط ٹورزم سٹریٹیجی بنائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *