سی ڈی ڈبلیو پی نے 52 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز 52 ارب کی لاگت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں یہ تمام منظوریاں دی گئیں جس میں سیکرٹری پلاننگ حمید یعقوب اور صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں آبی وسائل اور مواصلات کے منصوبے منظور کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *