سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت کے لیے ایک ترقیاتی پراجیکٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز گلگت بلتستان کے لیے 634 ملین کے ایک ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ 20.53 ارب کا ایک منصوبہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی بھیج دیا۔

یہ منظوری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔

منظور شدہ منصوبہ سوشل ہیلتھ پروٹیکشن کا ہے جس کی لاگت 634 ملین روپے ہے۔

اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے لوگ 25 ہزار روپے تک کا سالانہ علاج کروا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *