سی ڈی اے کمرشل پلاٹس کی نیلامی کو تیار

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے رواں ماہ کی 29 تاریخ کو 29 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے لیے ایک نیلام عام کا انعقاد کیا ہے۔

سیکٹر ڈی 12، جی سکس، جی ٹین، جی الیون، جی ایٹ، بلیو ایریا، آئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور آئی 12 کے کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

تین روزہ نیلام عام کا اختتام 31 مارچ کو ہوگا جس میں 5 سٹار ہوٹلز، ہسپتالوں اور پیٹرول پمپ کے پلاٹ بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *