سی ڈی اے کا شہر کے صنعتی احاطوں میں ترقیاتی کام تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مقامی صنعتکاروں کے ایک وفد کی چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) عامر احمد علی سے ملاقات ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی احاطوں میں ترقیاتی کام تیز کیے جائیں۔

صنعتکاروں کے وفد کی سربراہی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) سردار یاسر الیاس خان نے کی۔

صنعتکاروں نے چیئرمین سی ڈی اے کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *