سی ڈی اے کا شہر کی تزئین کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنی مہم لائٹ اپ اسلام آباد کے تحت شہر بھر کی تزئین کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 کیلومیٹر طویل ایکسپریس وے کو ٹرک آرٹ سے سجایا جا رہا ہے تاکہ شہر کی مرکزی شاہراہ پر مُلکی ثقافت کے نشان ہوں۔

اب تک 6 اوور ہیڈ برج سجائے جا چکے ہیں تاہم مزید پر کام جاری ہے۔