سی ڈی اے نے اسلام آباد کے معتدد سیکٹرز میں ترقیاتی کام شروع کردیا

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے معتدد سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کے آئی سیکٹر میں سڑکوں، پُلوں، انڈر گراؤنڈ اور اوورہیڈ ٹینکس کی تعمیر جاری ہے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئی سیکٹر کے بعد اسی طرح کا تعمیراتی کام اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز میں بھی شروع کیا جاۓ گا جس سے شہر کے مسائل کا حل ہوگا اور یہاں کے باسیوں کی بہتر سہولیات کا انتظام ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *