سی ڈی اے حکومتی احکامات پر میٹرو بس پراجیکٹ کا انتظام سنبھالے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے احکامات کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پشاور موڑ تا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میٹرو بس پراجیکٹ کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ کنٹرول اس سے قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پاس تھا جو کہ اب بھی انتظامی اُمور پر سی ڈی اے کو اپنی رائے سے آگاہ کرے گی۔

پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو ٹریک رواں سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *