روپیہ ایک سال کے بلند ترین مقام پر پہنچ گیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 156.72 روپے ریکارڈ ہوئی۔

یہ گزشتہ سال 9 مارچ سے اب تک روپے کی ڈالر کے مقابلے میں سب سے اونچی اُڑان ہے۔

ماہرین کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بڑھتے ترسیلات سے روپے کی مضبوطی واقع ہوئی۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *