روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

کراچی: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) نے 1 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کرلی۔

اسٹیٹ بینک کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آر ڈی اے کے ذریعے صرف 7 ماہ میں 1 ارب کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی اس ضمن میں اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور اسٹیٹ بینک کی کوششوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ آر ڈی اے کا اجراء ستمبر 2020 میں ہوا تھا اور تب سے ہر ماہ اس میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔

اس سکیم میں 100 سے زائد ملکوں سے اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنی کار، روشن سماجی خدمت سمیت دیگر سکیموں پر کار فرما ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

دونوں سکیموں کو اپریل کے اختتام تک شروع کردیا جائے گا۔