حکومت نے اگلے معاشی سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرلیا

اسلام آباد: حکومت نے معاشی سال 2022 کے لیے شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرلیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے اگلے معاشی سال کے لیے بینڈ سٹریٹیجی پیپر کی منظوری دیتے ہوئے کیا۔

کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اگلے معاشی سال میں صوبائی حکومتوں سے زیادہ ریوینیو اکٹھا کیا جائے۔

علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں اور معتدد جگہوں پر رقم کی بچت یقینی بنائی جائے۔