بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 8 منصوبوں کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان نے سسٹنیبل ڈیویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جی) سے جڑے 8 منصوبوں کا اجراء کردیا ہے جس سے بھاری بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

منصوبوں کا تعلق انفراسٹرکچر، زراعت، ایگریکلچر ڈرونز، آئی ٹی، ہائیڈرو پاور اور اسمارٹ فارمز سے ہے۔

منصوبوں کا اعلان سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ فرینا مظہر نے کیا۔