بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 85 ارب روپے مختص

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 85 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

یہ پراجیکٹ 6 سال میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔

اس پراجیکٹ کے لیے ایک چینی کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسے صوبائی حکومت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *