ایل ڈی اے سٹی کی تیسری بیلٹنگ عید کے بعد متوقع

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کی تیسری بیلٹنگ عید کے بعد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایل ڈی اے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے آفس میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اربن پلاننگ کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی فیز ون کی تمام فائلوں کو بیلٹنگ میں مکمل کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹر خرم یعقوب، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدل واحد اور عمران بھٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔