ایشیائی ترقیاتی بینک نے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 300 ملین ڈالر کا گرانٹ منظور کرلیا

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے 300 ملین ڈالر کا گرانٹ منظور کرلیا ہے جبکہ حکومت اس پراجیکٹ کے لیے 175 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

دریائے کنہار پر واقع اس پراجیکٹ سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے ملک کی انرجی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

بینک کے پرنسپل انرجی سپیشلسٹ عدنان ترین کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ پاکستان کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کے آبی ذخائر ماحولیاتی تبدیلی کے بعد تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

اس پراجیکٹ کو 2027 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *