اسلام آباد میں 74 فیصد اسٹریٹ لائٹس بحال، سی ڈی اے

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کی سڑکوں، پارکس اور کمرشل سینٹرز کے 74 فیصد اسٹریٹ لائٹس بحال کردی ہیں۔

سی ڈی اے نے سڑکوں کے 80 فیصد اشارے، آئی، جی اور ایف سیکٹرز کی 60 فیصد اسٹریٹ لائٹس بحال کردی ہیں۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایکسپریس وے، سرینگر ہائی وے، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، نائنتھ ایونیو، ایف سکس، ایف سیون، ایف ٹین اور جی ٹین کی روشنیاں بحال کردی ہیں۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ پُرانی کنوینشنل لائٹس کی جگہ جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق سی ڈی اے کی پیٹرولنگ ٹیمیں روشنیوں کی مانیٹرنگ کے لیے گشت کررہی ہیں۔